سینٹرو انٹرنیشنل دی کینسر اور MASEP نے لاطینی امریکہ میں پہلا انفنیٹ م ریڈیوسرجری سینٹر تشکیل دے دیا

– انفنی ٹ م گیما رے ریڈیوسرجری سسٹم اب لاطینی امریکہ میں پہلی بار دستیاب ہوگا

سٹی آف انڈسٹری، کیلیفورنیا، 5 ستمبر 2012ء/پی آرنیوزوائر–

عالمی طبی ٹیکنالوجی میں جدت طراز ادارے MASEP انفنی اور سان سیلواڈور، ایل سیلواڈور، وسطی امریکہ میں واقع سینٹرو انٹرنیشنل دی کینسر نے آج اعلان کیا ہے کہ سینٹر نے اپنے ریڈیوسرجری سینٹر کے لیے انفنیٹ م  گیما رے ریڈیوسرجری سسٹم حاصل کر لیا ہے۔ اس حصول کے ساتھ سینٹرو انٹرنیشنل دی کینسر لاطینی امریکہ میں پہلا مرکز بن گیا ہے جو اپنے دماغی مریضوں کے لیے انفنیٹ م سسٹم کی صورت میں جدید ترین بغیر جراحی کا علاج پیش کرے گا جو منظور شدہ روٹری فوکسنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ جدید ٹریٹمنٹ پلاننگ سافٹویئرکو یکجا کرتا ہے۔ یہ ملاپ MASEP انفنی کو اجازت دیتا ہے کہ وہ طبی ماہرین کو، آلے کے پورے حیاتی چکر میں، کم اخراجات پر جدید ریڈیوسرجری نظام فراہم کرے۔

نیورو سرجن اور کینسر سینٹر میں ریڈیوسرجری شعبے کے سربراہ ڈاکٹر ایڈوارڈو لوو نے کہا کہ “یہ ایل سیلواڈور اور وسطی امریکہ کے لیے تاریخی لمحہ ہے کیونکہ یہ خطے میں پہلا انتہائی درست درونِ قحفی یعنی کھوپڑی کے اندر تک کام کرنے والا ریڈیوسرجری پروگرام ہے۔ ہم نے مختلف ٹیکنالوجیوں کا جائزہ لیا اور اس نتیجے تک پہنچے کہ انفنی، اپنی فوکسنگ روٹیٹنگ صلاحیتوں کی وجہ سے، بیرون قحفی رسولیوں، رگوں میں خرابی اور دیگر پیچیدہ دماغی امراض  کا بہترین علاج فراہم کرے گا، جیسا کہ مرگی اور پارکسنز بیماری کی علامات میں بغیر جراحی کے ذریعے علاج۔ یہ خطے میں نیوروسرجری کے شعبے میں ایک عظیم جست ہے۔”

انفنی ٹ م گیما رے اسٹیریوٹیکٹک ریڈیوسرجری سسٹم نے مارچ 2011ء میں ایف ڈی اے 510 (کے) حاصل کیا تھا۔ یہ ایک ہائی ٹیک  نظام ہے جو خودکار خصوصیات اور مقدار-تعین کی بے مثال صلاحیت کا حامل ہے۔ اسٹریوٹیکٹک گیما رے ریڈیوسرجری رسولیوں اور کسی عضو کی خرابی پر مخصوص حصوں میں شعاع ریزی (ریڈی ایشن) پر توجہ رکھتی ہے۔

MASEP انفنی کے نائب صدر ہوزے لپیز نے کہا کہ “انفنی ٹ م سسٹم علاج کی فراہمی کو خودکار بناتا ہے، جو معالجین کو درست ترین علاجی شفاعت پیش کرنے کے لیے بہترین آلات سے لیس کرتا ہے۔ دماغی امراض کے حامل مریضوں کا علاج کرنے والے معالجین دماغ کی بافتوں کو غیر ضروری شعاع ریزی کی زد میں نہیں رکھنا چاہتے۔ اسی لیے دماغی مریضوں پر کثیر المقاصد ریڈی ایشن آلے کا استعمال اولین پسند نہیں ہوتا۔”

دماغ کی رسولی ایک سال میں تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار امریکی باشندوں کو متاثر کرتی ہے؛ اور دماغی رسولی کی 100 سے زائد مختلف اقسام ہیں۔ موثر ترین علاج کی تلاش کے لیے معالجین کو طبی دیکھ بھال و جدید طبی آلات کی ضرورت ہوتی ہے۔ دماغی رسولیاں صحت کے نظام پر بہت بوجھ ڈالتی ہیں اور مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی زندگیاں برباد کر سکتی ہیں۔ گیما شعاع ریڈیوسرجری دماغی رسولیوں کی مختلف اقسام کے علاج کا ایک محفوظ، موثر اور بغیر جراحی کا طریقہ ہے ۔

انٹرنیشنل کینسر سینٹر کے ڈائریکٹر اور صدر ڈاکٹر رودریگو بریتو نے کہا کہ “انٹرنیشنل کینسر سینٹر نے تقریباً دو سال قبل سرطان کے علاج کے لیے انتہائی جدید ریڈی ایشن ٹیکنالوجی شامل اور مکمل جسم کے ریڈیوسرجیکل پروگرام کا آغاز کر کے وسطی امریکہ میں قائدانہ حیثیت حاصل کی تھی۔ انفنی گیما رے ریڈیوسرجری سسٹم کی شمولیت ہماری موجودہ ٹیکنالوجی میں زبردست اضافہ ہے اور سرطان کے علاج میں ہماری فوقیت کو مزید مستحکم کر رہی ہے۔ یہ نظام مارچ 2013ء میں نصب کیا جائے گا۔

MASEP انفنی زندگی بچانے والی ٹیکنالوجیوں کو زیادہ سے زیادہ مریضوں تک پہنچانے کے لیے علاج کی حفاظت یا موثریت پر کوئی سودے بازی کیے بغیر سستے حل پیش کر کے جدید طریقوں میں مہارت رکھنے والا ادارہ ہے۔ MASEP انفنی سٹی آف انڈسٹری، کیلیفورنیا میں قائم ہے اور اس کی توجہ اسٹیریوٹیکٹک گیما رے ریڈیوسرجری پر مرکوز ہے۔

رابطہ: ہوزے لوپیز MASEP انفنی (626) 965-3200، sales@masepinfini.com

Leave a Reply